قطری تاجروں کی پاکستانی برآمدات بڑھانے میں دلچسپی

قطر کے تاجروں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اورپاکستانی برآمدات بڑھانے کے لئے تجارت کے دوطرفہ لائحہ عمل پرعملدرآمدکرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس خواہش کااظہاردوحہ میں وزیراعظم عمران خان اورقطر کے تاجروں کی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ فیصل بن قاسم بن فیصل الثانی کی قیادت میں وفد کے درمیان ملاقات کے دوران کیاگیا۔ وفد نے پاکستان میں بڑے پیمانے پرمینوفیکچرنگ، ٹرانسپوریشن اورغذائی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کااظہارکیا۔ بعدمیں ڈیلیوری اینڈLegacyکی اعلیٰ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حسن Al-Thawadiنے وزیراعظم کوفیفا2022ء کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ہنرمندافرادی قوت کی خدمات کے حصول پرغورکرنے کاوعدہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے شیخ خلیفہ بن جاسم بن محمدالثانی کے زیرقیادت قطرچیمبرکے وفد کابھی خیرمقدم کیا۔