حوثی باغیوں کے سعودی شہر پر دو بیلسٹک میزائل حملے

حوثی باغیوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر نجران پر دو کامیاب بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کے اس دعویٰ کے بعد سعودی حکام کی جانب سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا نہ ہی جانی یا مالی نقصانات کی کوئی اطلاعات ہیں۔ نجران کے دو مختلف علاقوں میں قائم سعودی اتحادی افواج کے کیمپس پر حوثی باغیوں نے میزائل داغے، تاہم حکومت نے حملے کی تصدیق نہیں کی۔ سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے حال ہی میں یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے گئے تھے، نجران پر میزائل حملے حوثی باغیوں کی انتقامی کارروائی ہوسکتی ہے۔