شہرقائد میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ دنوں کراچی میں بارش سے سردی میں اضافہ بدستور جاری ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، مردان، کوہاٹ، پشاورڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ پاکپتن شہر اور مضافاتی علاقوں میں دھند چھائی ہوئی ہے، دھند سے حد نگاہ پندرہ میٹر تک محدود ہوگئی جبکہ پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کی توقع ہے۔