چین کا فلسطین اوراسرائیل کے درمیان تنازعے کے حل کیلئے امن مذاکرات کی بحالی پرزور

چین نے فلسطین اوراسرائیل کے درمیان تنازعے کے حل کے لئے امن مذاکرات کی بحالی پرزوردیاہے۔ یہ بات چین کے سفیرMa Zhaoxuنے سلامتی کونسل میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے تمام فریقوں پرغزہ پرعائدپابندیاں جلدازجلدختم کرنے پرزوردیا۔ چین کے سفیرنے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے امداد اورتعمیرات کے ادارے کے زیرانتظام سکول بند کرنے کے اسرائیلی فیصلے پرافسوس کا اظہار کیاہے۔