وزیر اعلیٰ پنجاب نےمحکمہ انسداد دہشت گردی کے اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے ساہیوال میں قتل کے واقعے کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پرمحکمہ انسداد دہشت گردی کے اعلیٰ افسران کوان کے عہدوں سے ہٹادیاہے۔ خلیل اور ان کے اہلخانہ کے قتل میں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کے چالان آج انسداددہشتگردی کی عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔