پنجاب کے پیشتر شہروں میں دھند کا راج برقرار
پنجاب کے بیشتر شہر وں کی شاہراہیں اور موٹر ویز شدید دھند کی لپیٹ میں جبکہ خانیوال اور ملتان موٹر وے کو شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ۔زرائع کے مطابق دھند کے باعث قومی شاہراہ پر پتوکی، حبیب آباد ، اختر آباد ،اوکاڑہ ، ساہیوال اور خانیوال کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، اس کے علاوہ بستی ملوک، لودھراں، بہاولپور، احمد پور شرقیہ اور رحیم یار خان کے علاقوں میں بھی شدید دھند ہے۔ شدید دھند کے باعث کئی مقامات پرحد نگاہ صفر سے بیس میٹر تک رہ گئی ہے جبکہ ملتان خانیوال موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔