امریکا میں فائرنگ کے واقعات، 11 ہلاک 42 زخمی

امریکا کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے اعداد وشمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے24 گھنٹوں کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں بیالیس واقعات رونما ہوئے۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعات ٹیکساس، جنوبی کیرولینا اور میسی سیپی میں پیش آئے جن میں11 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوئے۔امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ اسلحہ کی نفع بخش تجارت کی وجہ سے بااثر اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی، کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیتی ہے۔