”ایمریٹس“ کا اکانومی کلاس میں بیگج الاونس کم کرنے کا اعلان
دبئی کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے اپنے اکانومی کلاس کے مسافروں کے لیے فری بیگج کی زیادہ سے زیادہ حد میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ تبدیلی کا نفاذ 4 فروری 2019 سے کی جانے والی بکنگ پر ہو گا۔پیر کے روز ایمریٹس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مذکورہ تبدیلی صارفین کی تجاویز کی روشنی میں کی ہے۔ ترجمان کے مطابق ایمریٹس اپنے صارفین اور مسافروں کو زیادہ نرم شرائط پر ٹکٹوں کے نرخ اور مطلوبہ خدمات فراہم کرے گی۔نئے اعلان کے مطابق ایمریٹس کے اکانومی کلاس کے مسافروں کو زیادہ سے زیادہ 35 کلو گرام فری بیگج کی اجازت ہو گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اکانومی کلاس میں فری بیگج کی زیادہ سے زیادہ حد 40 کلو گرام تھی۔