وزیراعظم کو سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی

وزیراعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کر دی گئی۔ وزیراعظم نے مستقبل میں اس قسم کے المناک واقعات سے بچنے کے لئے پنجاب پولیس میں اصلاحات بارے سفارشات طلب کر لیں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ ساہیوال پر گزشتہ روز وزیراعظم کو رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ یہ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے بھجوائی گئی تھی۔ رپورٹ میں متعلقہ افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے اور معطل کرنے اور دیگر کارروائی سے آگاہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے پنجاب پولیس میں سفارشات طلب کر لی ہیں جلد اس حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس متوقع ہے۔