ناکام وفاقی حکومت نے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کیا۔ مرتضیٰ وہاب

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ناکام وفاقی حکومت نے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ناکام وفاقی حکومت نے عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت سے گذارش ہے کہ ایسے اقدامات کریں کہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بار بار کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اعلانات پر نظرثانی کرے ،ہم پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور وفاقی حکومت ٹیکس سے متعلق اہداف حاصل نہیں کر پارہی ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ سیف سٹی سے متعلق اقدامات کررہے ہیں۔دوسری جانب انہوں نے کہا کہ امن و امان کے لیے سندھ پولیس کے اقدامات قابل ستائش ہیں، جعلی نمبر یا فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف اقدامات سے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیاگیا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے بھی ہدایت جاری کی گئی کہ جعلی نمبر پلیٹس پر کریک ڈائون تیز کیاجائے۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس محکمہ ایکسائز سے حاصل کرلیں۔