یہ منی بجٹ نہیں اصلاحات کا پیکیج ہے، وزیر خزانہ اسد عمر
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے رواں مالی سال کا دوسرا منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کررہے ہیں۔
اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں اپوزیشن کے شور شرابے میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر دوسرے منی بجٹ کے خدو خال پیش کررہے ہیں۔اسد عمر نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ بجٹ نہیں اصلاحات کا پیکج پیش کررہا ہوں، اپوزیشن نے حکومتیں کیں اور دل کھول کر غلطیاں بھی کیں۔ ہمیں عوام نے مسائل کے حل اور ان کے ادراک کے لیے ایوان میں بھیجا ہے، ہمیں ایسی معیشت بنانی ہے کہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو۔ ایسا نہ ہو اگلی حکومت آکر آئی ایم ایف کو فون کرے کہ ہم تباہی کے دہانے پر آگئے ہیں ہماری مدد کیجیے۔