غریب اور متوسط طبقہ کمر کس لے، مہنگائی کا کوڑا برسنے کو تیار :خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق نے حکومتی بجٹ کو عوام کے لیئے مہنگائی کاکوڑا قراردے دیا، انھوں نے حکومت کوتنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایک اور منی بجٹ۔پاکستان کی واحد حکومت جو منی بجٹ میں ریکارڈ قائم کررہی ہے۔غریب اور متوسط طبقہ کمر کس لے، مہنگائی کا کوڑا برسنے کو تیار۔پی ٹی آئی کے ووٹر کو ضرور یہ سوال کرنا چاہیے کہ ہم نے ووٹ دیا، اس کی اتنی بڑی سزا آخر کیوں دی جارہی ہے؟