حکومت ذرائع ابلاغ کا تشخص بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے:ڈاکٹر فردوس
اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کوئٹہ میں مختلف تنظیموں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت ذرائع ابلاغ کا تشخص بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلوچستان میں شدیدبارشوں اور برفباری سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے بھرپورکوششیں کی جارہی ہی طلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلوچستان میں شدیدبارشوں اور برفباری سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے بھرپورکوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔معاون خصوصی نے کہاکہ بارش اور برفباری سے متعلقہ حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء اورزخمیوں کو جلدامداد دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ایک کروڑ ڈالر کی مشینری بھی فراہم کی جائے گی جس کامقصد ہنگامی حالات اورآفات سے موثرطریقے سے نمٹناہے۔انہوں نے صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے معیشت پرمثبت اثرات، ملک میں تجارتی سرگرمیاں خصوصاً بلوچستان میں ہونے والی ترقی بھی زیربحث آئی۔گورنربلوچستان نے ہنگامی حالات سے موثرطریقے سے نمٹنے کے لئے مختلف مقامات پر ضروری مشینری کی مستقل بنیادوں پردستیابی یقینی بنانے کی ضرورت پرزوردیا