پاک بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی میچ : لاہوریوں کےلئےٹریفک پلان جاری
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 24 جنوری، دوسرا 25 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نےعوامی سہولت کے مدنظر اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا ہے جس کے مطابق میچ کے روز پانچ ایس پی صاحبان، 16ڈی ایس پیز،90 انسپکٹرز، 135پٹرولنگ افسران اور 16 سو سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے۔رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے20فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے جائیں گے جبکہ شائقین کے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 9اسٹینڈز مختص کئے گئے ہیں ۔ متبادل راستوں پر وارڈنز کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی، شائقین کرکٹ میں پھول،بچوں میں کینڈیز تقسیم کرتے ہوئے ویلکم کیا جائیگا۔سی ٹی او لاہور کے مطابق راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا۔ شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے