پنجاب میں فارورڈ بلاک کی باتیں حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہیں، ترجمان
لاہور : ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ فارورڈ بلاک کی باتیں بےبنیاد اور حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہیں، گورنر وزیراعلیٰ، پی ٹی آئی اور ق لیگ اراکین ایک صفحے پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان نے اپنبے بیان میں وضاحت کی ہے کہ تحریک انصاف کے بعض اراکین نے کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنایا، گورنر وزیراعلیٰ، پی ٹی آئی اور ق لیگ اراکین ایک صفحے پر ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ فارورڈ بلاک کی باتیں بےبنیاد اور حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہیں، تحریک انصاف اور ق لیگ عثمان بزدار کی قیادت پراعتماد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں،اس کے علاوہ پنجاب حکومت اسٹیک ہولڈرز میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔