پاکستان نے اقتصادی راہداری کیخلاف بے بنیاد دعوؤں کو مسترد کر دیا
پاکستان نے ان دعووں کو مسترد کردیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ہمیشہ قرضوں کا باعث یا ریاستی ضمانت کے ساتھ غیر رعایتی مالی معاونت پر مبنی رہا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں امریکی سفیر ایلس ویلز کے راہداری منصوبے کےخلاف حالیہ بیان سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ سی پیک کے مجموعی قرضے تقریباً چار ارب نوے کروڑ ڈالر ہیں جو ملکی مجموعی قرضوں کا دس فیصد بھی نہیں ہیں۔