کویت میں مقیم غیرملکیوں کے شناختی کارڈ سے متعلق بڑا فیصلہ

کویت سٹی : حکومت نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ کویت میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے مخصوص شناختی کارڈ “بطاقہ نظام “ختم کرکے اس کی جگہ صرف رہائشیوں کو شناختی کارڈ جاری کیا جائے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے جس کا مقصد تارکین وطن کے سول شناختی کارڈ کو منسوخ کرکے اسے صرف کویتی شہریوں تک محدود رکھا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے محکمہ برائے رہائشی امور کا مقصد کویت میں غیر ملکیوں کیلئے خصوصی مقناطیسی کارڈ کا اجراء کرنا ہے جس میں ان کی تمام تفصیل اور اعداوشمار شامل ہوں۔ یہ کارڈ تمام ریاستی اداروں اور ایجنسیوں میں باضابطہ طور پر استعمال ہوسکے گا اس طرح سول شناکتی کارڈ کا استعمال ختم ہوجائے گا۔