فضل الرحمان جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے دین کے نام پر جمع چندے کے پیسے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینز کےذریعے بنائیں۔ فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن جدید دور کے وہ کرپٹ جادوگر ہیں جس نے دین کےنام پر جمع کئے چندے کے پیسے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینز کے ذریعے بنائیں۔ ہر دور میں عوام کو ورغلانے والے مولانا کی سیاست مفاد پرستی اور فساد سےلتھڑی پڑی ہے۔ مولانا اربوں کی کرپشن بچانے کیلئے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا اور PDMکے شور شرابے، آہ و بکا کی اصل وجہ ان کے اپنے سیاہ کرتوت اور کرپشن کے وہ پہاڑ ہیں جس کے بچاؤ کیلئے یہ ٹولہ دربدر ٹکریں مار رہا ہے۔ کپتان کی حکومت میں ان کی چیخیں مزید بلند ہوں گی کیونکہ ملکی دولت بھیڑیوں کی طرح لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لینا ہمارے منشور کا حصہ ہے
فضل الرحمن جدید دور کے وہ کرپٹ جادوگر ہیں جس نے دین کےنام پر جمع کئے چندے کےپیسے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینز کےذریعے بنائیں۔ ہر دور میں عوام کو ورغلانے والےمولانا کی سیاست مفاد پرستی اور فساد سےلتھڑی پڑی ہے۔ مولانا اربوں کی کرپشن بچانے کیلئے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں!

— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 23, 2021