اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ، نقل و حرکت پر پابندی لگانے کی تجویز

اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث کئی علاقوں کی مزید گلیوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کر دی۔ڈی ایچ او اسلام آباد نے 13 علاقوں کی 28 گلیوں میں نقل و حرکت پر پابندی لگانے کی تجویز دی ہے۔اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق سیکٹرجی سکس فور کی 2 گلیاں 13 اور 79 ، سیکٹر جی سکس ٹو کی گلی نمبر 12 اور سیکٹر جی سکس 1 میں گلی نمبر 48 پر بھی پابندی لگانے کی تجویز دی ہے۔