یورپی یونین کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان
یورپی یونین نے محدود عملے کے ساتھ افغانستان میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کے لیے سفارتخانہ کھول رہے ہیں کیونکہ افغانستان کو اس وقت انسانی بحران کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت کو یورپی یونین نے تسلیم نہیں کیا ہے اور کابل میں ہماری کم سے کم موجودگی کو کسی بھی طرح تسلیم کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔