یمن میں سعودی اتحادی افواج کی فضائی بمباری میں 70 افراد جاں بحق

صنعا: سعودی اتحادی افواج کی جانب سے پناہ گزین کے حراستی مرکز پر فضائی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق جبکہ 138 شہری زخمی ہوگئے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج نے یمنی شہر صعدہ میں قائم حراستی مرکز پر حملہ کیا جس کے باعث ستر افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ ہم نے یمن کے حوثی باغیوں اور ان کی نقل وحرکت کو نشانہ بنایا۔صعدہ میں یہ فضائی کارروائی حوثی باغیوں کی جانب سے اماراتی اور سعودی شہروں پر ڈرون حملوں کے بعد سامنے آئی۔