ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد عارضہ قلب کے باعث اسپتال منتقل

لائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مہاتیرمحمد کو اسپتال کے امراض قلب کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے۔مہاتیر محمدکی بیٹی مرینامہاتیرکا کہنا ہےکہ ان کے والدکی حالت بہتر ہے اور وہ علاج کے بعد بہتر ردعمل دے رہے ہیں۔مرینامہاتیر نے مہاتیر محمدکی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔خیال رہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا 96 سالہ مہاتیر محمد کا جنوری کے اوائل میں الیکٹو میڈیکل پروسیجر ہوا تھا۔