فیصل آبادمیں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا مال خاکستر
فیصل آباد میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جناح کالونی میں واقع گارمنٹ فیکٹری شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا خاکستر ہوگیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی لپیٹ میں پھنسے ہوئے 9 فیکٹری کارکنان کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ فائر آپریشن کے بعد آگ پر قابو بھی پا لیا گیا ہے۔