شہرقائد میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں کورونا کے باعث ضلع وسطی کے 4ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم نے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 فروری تک برقرار رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف رہائشی یونٹس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ رہائشی یونٹس کی گلیوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔