وزیر اعظم نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پٹرول کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کر دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر عوام کی لائیو کال سننے کے دوران کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری کا مسئلہ ہے اور اصولاً مجھے یہ بات پارلیمنٹ میں بولنا چاہیے لیکن پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے ارکان بولنے نہیں دیتے شور مچاتے ہیں۔ کوشش ہے کہ ہر مہینہ 2 مہینے کے بعد عوام کی کال سنوں۔
انہوں نے کہا کہ بلوم برگ کے مطابق گیس کے بعد خوراک کا بحران بھی آئے گا اور اس وقت کینیڈا کے 40 فیصد لوگوں کو خوراک کی فکر پڑی ہوئی ہے۔ امریکہ میں کھانے کے لیے قطاریں لگی ہوئی ہیں۔