پی ایس ایل 7 کے کامیاب انعقاد کیلئے حفاظتی پروٹوکولز جاری کر دئیے گئے
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی پروٹوکولز جاری کر دئیے ہیں جن کی خلاف ورزی پر مختلف پابندیاں عائد کی جائیں گی جبکہ میچ جرمانوں کیساتھ ساتھ لیگ سے باہر ہونے کی سزا بھی مل سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا ساتویں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے جس کے دوسرے مرحلے کے میچز 10 فروری سے لاہور میں ہوں گے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کئے گئے حفاظتی پروٹوکولز میں ٹیسٹنگ کے حوالے سے ایونٹ کے شرکاءکیلئے 20 جنوری سے روم آئیسولیشن کا آغاز ہو چکا ہے اور انہیں کورونا وائرس کے 2 منفی ٹیسٹ آنے پر ’مینجڈ ایونٹ اینوائرمنٹ‘ میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔