لاہور میں مسافر وین گندے نالے میں گر گئی، 4 بچے اور دو خواتین جاں بحق
لاہور:کاہنہ کے علاقے میں مسافر وین گندے نالے میں گر گئی جس کے باعث چار بچوں سمیت دو خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں جب کہ تین افراد زخمی ہیں۔ حادثہ کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں پیش آیا ہے۔ افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 45 سالہ نعیمہ بی بی، 35 سالہ رخسار، آٹھ سالہ فیضان، چھ سالہ سفیان، نو سالہ علی حسن اور 12 سالہ زین کے ناموں کی کی گئی ہے۔ابتدائی تحقیق کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ علاقہ پولیس کے مطابق وین میں سوار خاندان چونگی امر سندھو کا رہائشی تھا اور متاثرہ خاندان کے افراد رائیونڈ میں شادی کی تقریب سے واپس جا رہے تھے۔