افغانستان کے حالات کی وجہ سے دہشت گردی سر اٹھانے لگی ہے: وزیر دفاع پرویز خٹک
نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے دہشت گردی سر اٹھانے لگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے الرٹ ہیں اور کوشش ہے کہ دہشت گردی کے واقعات نہ ہوں۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے صوبہ خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئی تنظیمیں بنائی جا رہی ہیں اور جنرل انتخابات کی تیاریاں کی جاری ہیں۔مہنگائی کے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے استفسار کیا کہ اس وقت امریکہ اور یورپ میں بھی مہنگائی ہے تو کیا سب نالائق ہیں؟