ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن کی اصل وجہ سامنے آگئی۔
ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن دراصل لا پرواہی کے باعث ہوا، پاور ہاوسز صبح 7 بجے چلائے تو انجینئر اور متعلقہ حکام نے لاپرواہی برتی جس کے باعث فریکوئنسی آؤٹ ہوئی اور سسٹم بیٹھ گیا۔ ذرائع کے مطابق سسٹم میں 9 ہزار میگاواٹ بجلی کو نہیں سنبھالا جا سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن، بجلی کا بحران 2014 سے ابتک 9 ویں بار آیا جس سے پورا پاکستان بجلی سے محروم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق 2 بار تربیلا سے خرابی شروع ہوئی، گڈو اور تھرمل پاور اسٹیشنز سے بھی مسئلہ خراب ہوا۔تیل اور گیس بچانے کے لئے متعدد پاور پلانٹس بند تھے۔