لاہور ذہنی امراض کے اسپتال میں دھماکا، 2 زخمی

لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں سیکنڈ فلور پر دھماکا، دو افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کی لیب کی مشینری میں خرابی سے دھماکا ہوا جس سے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے دو طلبا زخمی ہوگئے۔ تاہم دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلایا جارہا ہے جبکہ اسپتال کے ذرائیع کا کہنا ہے کہ مشینری میں خرابی کی وجہ سے دھماکا ہوا ہے اورواقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق بوائلر پھٹنے سے کیمکلز کو آگ لگ گئی جس سے 28 سالہ مدثر اور22 سالہ سسلیمان جو الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبا تھے جل کر بری طرح زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔