شیخ رشید احمد نےNA60 کے انتخابت ملتوی کرنےکےالیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائرکرنے کا اعلان
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سےاین اے ساٹھ کے الیکشن ملتوی کرنے کوغیرآئینی قراردیا،،انھوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت موت کے سوا الیکشن کمیشن کوانتخابات ملتوی کرنے کا کوئی اختیارنہیں۔ اگرالیکشن کمیشن کے پاس موت کے علاوہ الیکشن ملتوی کرنے کا اختیارہے توصبح عدالت میں بتادیں۔ان کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی نے جوبویا وہ کاٹا۔ہمیں کوئی اعتراض نہیں ایفی ڈرین میں سزا یافتہ کوالیکشن لڑنے کی اجازت دے دیں۔چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ ہمارا کیس فوری طورپرسنیں۔