نوازشریف کوعوام کےدلوں سے نہیں نکالا جاسکتا، عمران نیازی نے جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا، رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز
اسلام آباد کے علاقے ترنول میں جلسے سے خطاب میں حمزہ شہبازنے کہا کہ نوازشریف اپنی اہلیہ کووینٹی لیٹرپرچھوڑکروطن واپس آئے،،نوازشریف کووزیراعظم ہاؤس سے تونکالا جاسکتا ہے مگرعوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا،،انہوں نے کہا کہ پانچ سالوں میں نوازشریف کی قیادت میں گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی،تین سوڈیم بنانے کا دعویٰ کرنے والا عمران نیازی ایک ڈیم نہیں بنا سکا،،کے پی میں بلین ٹری سونامی کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا،،اگرجھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ ہوتاتوعمران نیازی پہلے نمبرپرآتا،،انھوں نے کہا کہ عمران نیازی خالی کرسیوں سے خطاب کرکے چلا جاتا ہے،نواز شریف لوگوں کے دلوں میں بستا ہے،عوام پچیس جولائی کومسلم لیگ ن کے امیدوارانجم عقیل کوووٹ دے کرسیاسی مخالفین کی سیاست دفن کردیں