گالم گلوچ کی سیاست نہیں آتی اصولوں کی سیاست کرتے ہیں، پیپلز پارٹی تمام رکاوٹوں کے باوجود الیکشن جیتے گی، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری نے دادو میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،، پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں کوانہوں نے خود ٹکٹ جاری کیے ہیں،، پی پی امیدوار عوام کے معیار پر پورا اتریں گے،، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غربت کا مقابلہ کرتی ہے،، غریب عوام کی خدمت ہی گڈ گورننس ہے،، انہوں نے کہا کہ انہیں گالم گلوچ کی سیاست نہیں آتی،، وہ اصولوں کی سیاست کرتے ہیں ،، اس سے قبل سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ،، الیکشن کو متنازعہ بنایا گیا ہے لیکن اس وقت ان کا فوکس الیکشن پر ہے،، الیکشن سے متعلق تحفظات ہیں مگر وہ انتخابی مہم جاری رکھیں گے،، پیپلز پارٹی تمام رکاوٹوں کے باوجود الیکشن جیتے گی،، اس سے قبل انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔