نواز شریف کی جیل میں طبعیت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے۔ مریم اورنگزیب
سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر ترجمان مسلم لیگ ن کا سخت بیان سامنےآ گیا، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی جیل میں طبعیت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے، شہباز شریف نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے خط لکھ کر اپیل کی تھی کہ نوازشریف کو جیل میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، جیل انتظامیہ نے نوازشریف کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا، جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہوئی ہے، شہباز شریف کے خط کے باوجود نوازشریف کو معالج تک رسائی نہیں دی گئی، نوازشریف کو دل کی شدید تکلیف ہے، ان کا لندن میں علاج بھی ہوچکا ہے مگر جیل انتظامیہ نے کسی بھی بات کی پرواہ نہیں کی، نوازشریف کو ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنا چائیے، ایسا نہ کرنا ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،تین مرتبہ منتخب وزیراعظم کے سا تھ ایسا امتیازی رویہ رکھنا افسوسناک ہے،توقع ہے کہ نگران وزیراعظم جسٹس ر ناصر المک صورتحال کا نوٹس لیں گے