الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ٹھیک بارہ بجے اتنخابی مہم بند کردی جائے۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب ہر صورت ختم کر دیں، انتخابی مہم 48 گھنٹے قبل ختم کرنا لازمی ہے۔ انتخابی قانون 2017ء کے مطابق خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دو سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔ انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد کسی قسم کے جلسے جلوس ریلیوں اور کارنر میٹنگز پر پابندی ہو گی۔ عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہو گی، جو بلاتعطل شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے دوران پولنگ ڈے پر شکایات کے ازالے کے لئے 12 ٹیموں پر مشتمل مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جو 25 جولائی کی صبح 6 بجے سے کام شروع کر دے گا۔ بڑے ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ کیلئے الگ الگ ایل سی ڈیز بھی لگا دی گئی ہیں۔ انتخابی عملے کو زدوکوب کرنے، نقصان پہنچانے ، عملے سے تعاون نہ کرنے اور پولنگ کے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے شکایات کے اندراج کے لیے پانچ ٹیلی فون نمبر بھی جاری کر دیئے ہیں۔ انتخابات 2018 میں ایک لاکھ حاضر سروس، ایک لاکھ نوے ہزار ریزرو فورس پر مشتمل کل 3 لاکھ 70 ہزار فوجی اہلکار تعینات ہوں گے۔ جن علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ان علاقوں میں انتخابات کالعدم قرار دیئے جا سکتے ہیں۔