ترک صدر طیب اردوان کا صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ
ترک صدرطیب اردوان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،ترک صدرنے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کااظہارکیا ،طیب اردوان نے بیگم کلثوم نوازکی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا،ترک صدرنے شہبازشریف سے نوازشریف کے بارےمیں بھی دریافت کیا،اس موقع پرشہبازشریف نے ترکی کی مدد سے پاکستان میں غربت کے خاتمے،ترقی وخوشحالی کی منزل کے حصول کووقت کی اہم ضرورت قراردیا۔ دونوں رہنماؤں نے ترکی اورپاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کومضبوط کرنے کے لئے باہمی رابطے قائم رکھنے کا بھی اعادہ کیا