دہشتگرد عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے درپے
دہشتگردوں نے پاکستان میں عام انتخابات کوسبوتاژکرنے کی کوششیں تیزکردیں، جولائی کے مہینے میں دہشتگردوں کی جانب سے خودکش حملوں کے نتیجے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوارنشانہ بن چکے ہیں،دس جولائی کوپشاورکے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنرمیٹنگ میں دھماکے کے نتیجے میں اے این پی کے امیدوارہارون بلورسمیت بائیس افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے
تیرہ جولائی کوبلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں دہشتگردوں نے خون کی ہولی کھیلی، بلوچستان عوامی پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش حملے میں سراج رئیسانی سمیت ایک سوانچاس افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے،تیرہ جولائی کوہی امن دشمنوں نے این اے پینتیس بنوں سے متحدہ مجلس عمل کے امیدواراکرم درانی کے قافلے کونشانہ بنایا جس میں چارافراد جاں بحق ہوئے
دہشتگردوں نے سترہ جولائی کواین اے پچپن اٹک سے مسلم لیگ ن کے امیدوارشیخ آفتاب کامرہ پرحملہ کیا،شیخ آفتاب کامرہ انتخابی مہم کے بعد واپس آرہے تھے کہ دہشتگردوں نے ان کی گاڑی پرفائرنگ کردی تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے
دہشتگردوں نے بائیس جولائی کوڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں خودکش حملہ کرکے پی ٹی آئی امیدواراکرام گنڈاپورسمیت دوافراد شہید کوشہید جبکہ متعدد کوزخمی کردیا،بائیس جولائی کوہی بنوں کے علاقے بسیہ خیل میں متحدہ مجلس عمل کے امیدواراکرم خان درانی کونشانہ بنایا گیا جس میں وہ محفوظ رہے،اکرم خان درانی پریہ دوسرا حملہ تھا