عام انتخابات 2018، تیاریاں مکمل، انتخابی مہم آج اختتام پذیر ہوجائے گی
25جولائی 10 کروڑ 55 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گےجن میں 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 262 مرد اور 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 145 خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گےالیکشن کمیشن آف پاکستان کو پی سی ایس آئی آر کی جانب سے 10 لاکھ کے قریب انک پیڈز اور انمٹ سیاہی حوالے کردی گئی25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سینٹرل مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیاکنٹرول روم 25 جولائی کی صبح 6 بجے سے اپنا کام شروع کردے گا جو تمام نتائج مکمل ہونے تک اپنا کام سر انجام دے گامانیٹرنگ سیل میں 12ٹیموں پر مشتمل ہر ٹیم میں 3 افراد شامل ہونگے جس کے سربراہی ایڈیشنل ڈی جی ہونگے، ذرائعپاک فوج کے ساڑھے 3 اور محکمہ پولیس کے ساڑھے چار لاکھ جوان ملک بھر میں متعین ہونگےتمام حلقوں میں 10 فیصدی خواتین کے ووٹ لازمی ہونگے، ذرائعجس حلقہ میں خواتیں ووٹوں کی تعداد 10 فیصد سے کم ہوئی اسکے نتائج کالعدم قرار دیئے جائینگے، ذرائعپاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور ایم ایم اے آج اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ اختتام کریں گیاے این پی، ایم کیو ایم، جی ڈی اے، بی اے پی بھی آج آخری پاور شو کریں گیسابق حکمران جماعت سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے دہشت گردی سمیت دیگر ایشوز پر اپنے تحفظات کا اظہار پہلے سے کردیا ہےپاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اپنے اپنے طور پر مانیٹرنگ سیل بھی قائم کریں گے، ذرائع