پاکستان نے ون ڈے سیریز میں زمبابوے کووائٹ واش کردیا.
بولاوائیومیں پانچویں اورآخری ایک روزہ میچ میں پاکستان اورزمبابوے کے درمیان ٹاکرا ہوا،گرین شرٹس نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رنزکے انبارلگائے، اوپنرامام الحق نے آٹھ چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے سنچری سکورکی،وہ ایک سودس رنزبنا کرآؤٹ ہوئے،فخرپاکستان فخرزمان کا بلا پھررنزاگلتا رہا،انھوں نے پچاسی رنزبنا کرون ڈے کیریئرکے تیزترین ایک ہزاررنزمکمل کیے، بابراعظم نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا،وہ پچھترگیندوں پرایک سوچھے رنزبنا کرناقابل شکست رہے،سینئرکھلاڑی شعیب ملک اورنوجوان کرکٹرآصف علی نے ٹیم کے سکورمیں اٹھارہ اٹھارہ رنزکا اضافہ کیا، سرفرازالیون نے مقررہ اوورزمیں چاروکٹوں کے نقصان پرتین سوپینسٹھ رنزکا بڑا ہدف دیا.ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم چاروکٹوں پر دوسوتینتیس رنزہی بنا سکی،شاہینوں نے میچ میں ایک سواکتیس رنزسے فتح سمیٹ کرسیریزپانچ صفرسے اپنے نام کی،حسن علی اور محمد نوازنے دو،دو کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی، آخری ون ڈے میں سنچری داغنے والے بابراعظم کومیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا جبکہ جارحانہ مزاج بلے بازفخرزمان سیریزمیں تاریخی ڈبل سنچری سکورکرنے پرمین آف دی سیریزقرارپائے.