پیپلزپارٹی نے پی پی کارکن کی ہلاکت کے کیس میں نامزدپیر پگارا کے صاحبزادے راشد شاہ کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقارمہدی نےکراچی میں پیپلزپارٹی میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس کی ،، ان کا کہنا تھا کہ ،، پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم میں غیر ضروری رکاوٹیں کھڑی کی گئیں ۔۔۔ اس کے باوجود بھرپور مہم چلائی ۔سیدوقارمہدی نے خیرپور میں پی پی کارکن کی ہلاکت کے کیس میں نامزد جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا کے فرزند راشد شاہ کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ،، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونے کے باجود گرفتاری نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ۔اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا