لاہور ہائی کورٹ نے این اے ساٹھ میں الیکشن ملتوی کرنےکے خلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مجاہد مستقیم نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست مسترد کرتے ہوئے این اے ساٹھ میں الیکشن ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا،،فیصلے کے بعد شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ کاکہناتھا،،کہ عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،،انہوں نے کہا،، کہ این اے ساٹھ میں الیکشن کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے،،الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا،،یاد رہے،،این اے ساٹھ سے مسلم لیگ نون کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے میں الیکشن ملتوی کردیا تھا،،جس کے خلاف مقابل امیدوار شیخ رشید نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی تھی،،