وزیر اعظم سے سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات، افغانستان میں امن کیلئے امریکا کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں: عمران خان
امریکی سینیٹر لنزے گراہم سینیٹ جوڈیشری کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔ ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر بھی شریک تھے.وزیر اعظم عمران خان سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے پاک امریکا تعلقات بہتری کے لیے سینیٹر گراہم کی خدمات کو سراہا جبکہ عمران خان نے سینیٹر کو حکومتی ترقیاتی اور معاشی ترجیحات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے دونوں ممالک کے مفاد پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان امریکہ سے تجارت اور توانائی اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون چاہتا ہے،