کینیا :وزیر خزانہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار
کینیا کے وزیرخزانہ HENRY ROTICH کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔انہوں نے چیف پراسیکوٹر کی جانب سے اپنی گرفتاری کاحکم جاری ہونے کے بعد پولیس کو گرفتاری دے دی ۔ان پراطالوی کمپنی سی ایم سی DE RAVENNA کو دو ڈیموں کی تعمیر کیلئے 45 کروڑ ڈالر کا ٹھیکہ دینے کے معاملے میں بے ضابطگی کاالزام ہے ۔