صدر کا سندھ انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے وفاق کے تعاون سے شروع کئے گئے تمام منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
صدرڈاکٹرعارف علوی نے سندھ انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے وفاق کے مالی تعاون سے شروع کئے گئے تمام منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔سندھ کے گورنر عمران اسماعیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Sualeh فاروقی نے صدر اور وزیراعظم کے وژن کے تحت بالعموم سندھ اور بالخصوص کراچی میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کیلئے کمپنی کی کوششوں کو اجاگر کیا۔صدر کو کراچی پیکج کے تحت جاری سکیموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔