ایران کے جنوبی حصے میں5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
ایران کے جنوبی حصے میں درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیالوجیکل سروے سینٹر کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز صوبہ ہرمزگان کے بندر لنگہ سے 23 کلومیٹر شمال مشرق 10 کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی ومالی نقصانات کی اطلاع نہیں ۔