سی پیک کے تحت بلوچستان میں 1320 میگاواٹ کا حب کول پاور پلانٹ اگست میں مکمل ہوجائے گا
سی پیک کے تحت بلوچستان میں 1320 میگاواٹ کا حب کول پاور پلانٹ اگست میں مکمل ہوجائے گا، اس پاور پلانٹ سے 2900 مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق حب کول پاور پلانٹ 660+660 میگاواٹ پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے میں یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی حاصل کی جاچکی ہے جبکہ دوسرے مرحلہ میں 660 میگاواٹ بجلی اگست 2019 میں قومی گرڈ میں شامل ہونا شروع ہوجائے گی۔ یہ پاور پلانٹ سی پیک کے تحت بلوچستان میں سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کے باعث مقامی سطح پر لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں۔