گرمجوش اور فراخدلانہ میزبانی پر صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں، عمران خان کامسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی ردعمل پر اظہار حیرت
واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرمجوش اور فراخدلانہ میزبانی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان ان دنوں دورہ امریکا پر ہیں جہاں گزشتہ روز انہوں نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران امریکی صدر نے وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس کا دورہ بھی کرایا اور انہیں کرکٹ کا بلا تحفے میں دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرمجوش اور فراخدلانہ میزبانی اور پاکستان کا نکتہ نظر سمجھنے پر صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں۔