وزیراعظم عمران خان آج بھی امریکا میں مصروف دن گزاریں گے
وزیراعظم عمران خان آج بھی امریکا میں مصروف دن گزاریں گے، مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں خطاب کریں گے، یہ تقریب پاکستانی وقت کے مطابق سات بجے ہوگی.
وزیراعظم رات نوبجے امریکی میڈیا کے نمائندوں سےملاقات کریں گے، رات بارہ بجے ان کی سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی سے ملاقات ہوگی، ایک بجے وزیر اعطم کی کانگریشنل پاکستان کاکس فاؤنڈیشن سےملاقات طے ہے۔
وزیر اعظم رات دو بجے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم امریکا کے کامیابی دورے کے بعد پاکستانی وقت کےمطابق صبح سوا پانچ بجے پاکستان روانہ ہوں گے.