آرمی چیف سے سفیر قطر شیخ سعود بن الرحمان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے حال ہی میں پاکستان میں تعینات ہونے والی قطری سفیر نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن الرحمن کی ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے قطر کے سفیر کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات کے دوران قطری سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔