سرگودھا:اینٹی کرپشن کی کارروائی:ایک کروڑ سے زائد قیمت کی 74 کنال اراضی واگزار کرالی
محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کاروائی کرتے ہوئے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 74 کنال آراضی وگزار کروالی۔محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف کے عملہ کی ملی بھگت سے سرگودھا کے قصبہ بھابڑہ میں سرکاری زرعی آراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بابر رحمان وڑائچ کی ہدایت پر عملہ نے کاروائی کرتے ہوئیے سرکاری آراضی وگزار کروالی۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید آراضی جو قبضہ گروپ کے پاس ہے قانونی کاروائی کرکے وہ بھی وگزار کروائی جائے گی۔